ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے غنڈوں نے سسودیا کی رہائش گاہ پر کیاحملہ: آپ

بی جے پی کے غنڈوں نے سسودیا کی رہائش گاہ پر کیاحملہ: آپ

Thu, 10 Dec 2020 23:54:20    S.O. News Service

نئی دہلی،10 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعرات کو یہ الزام لگایا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ پربی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا،تاہم دہلی بی جے پی نے ان الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس نے پرامن احتجاج کیا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کارکنان نے پارٹی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشنوں کے لیڈران اور میئروں کے قتل کی مبینہ سازش پر سسودیا کی رہائش گاہ کے قریب مظاہرہ کیا تھا، جو کجریوال حکومت سے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کے لئے غیر معینہ دھرنے پر تھے۔ آپ کے ترجمان ساربھ بھاردواج نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ پولیس نے غنڈوں کو سسودیا کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے نہیں روکا اور انہوں نے گھر کے آس پاس موجود بلوکروں کو بھی ہٹا دیا۔ اس نے سسودیا کی رہائش گاہ سے باہر کے علاقے کی ایک مبینہ ویڈیو بھی دکھائی، جس میں لوگوں کے ایک گروہ کو زبردستی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھاردواج نے کہاکہ بی جے پی کے غنڈوں نے نائب وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ دہلی پولیس نے اس کام میں بی جے پی کے غنڈوں کی مدد کی۔دہلی بی جے پی کے نائب صدر اشوک گوئل دیوارھا نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آپ کے لیڈران نے بی جے پی کے میئروں اور کارپوریشن کے دیگر لیڈران کو مارنے کی سازش سے توجہ ہٹا نے کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سسودیا کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا تاکہ یہ واضح ہو کہ بی جے پی کارکنان ہر طرح کے چیلنج کا جواب دینے کے اہل ہیں۔بی جے پی کی دہلی یونٹ نے سسودیا اور آپ لیڈر درگش پاٹھک کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ بدھ کے روز انہوں نے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشنوں کے لیڈران کو مارنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ پاٹھک نے ایک بیان میں ان الزامات کو کوڑے دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کرتی رہتی ہے۔


Share: